اشتہار

سہیل آفریدی کی نااہلی کیس میں وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کی درخواست نمٹادی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ سہیل آفریدی کی جانب سے وکیل سید علی بخاری عدالت میں موجود تھے۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد درخواست غیر مؤثر ہوچکی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف حالیہ پیش رفت کے بعد درخواست کیسے سنی جاسکتی ہے؟

چیف جسٹس نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال میں درخواست پر کارروائی آگے نہیں چل سکتی، کیونکہ اس وقت سہیل آفریدی کے پاس وزیراعلیٰ کا عہدہ نہیں ہے۔

شیر افضل مروت نے مؤقف اختیار کیا کہ ایمرجنسی اور گورنر راج الگ معاملات ہیں اور وہ انہیں بھی چیلنج کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے سہیل آفریدی کے خلاف درخواست پر مختصر التوا دینے کی استدعا بھی کی۔

اس موقع پر جسٹس باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ ایمرجنسی اور گورنر راج الگ ایشوز ہیں اور وزیراعلیٰ کے خلاف کیس اب زیرِ بحث موجودہ معاملہ نہیں رہا۔

Follow US on ARY Tube

چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اگر مستقبل میں گورنر راج یا ایمرجنسی ختم ہونے کے بعد سہیل آفریدی بحال ہوتے ہیں تو درخواست کی بحالی کے لیے متفرق درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔

عدالت نے شیر افضل مروت کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔

اہم ترین

مزید خبریں