اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی آئینی عدالت پاکستان نے رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جس کی منظوری چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے دی ، نوٹیفکیشن میں کہا گیا اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے دفاتر پر نئے اوقات کار لاگو ہوں گے۔

پیر سے جمعرات تک دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک دفتری اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ دفتری اوقات ختم ہونے سے ایک گھنٹہ قبل کوئی کیس وصول نہیں کیا جائے گا، تاہم انتہائی ضروری اور ارجنٹ کیسز کو وقت کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں