تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پی ڈی ایم حکومت کے خرچے بے لگام، وفاق کے اخراجات 20 فیصد بڑھ گئے

رواں مالی سال آدھا گزر گیا مہنگائی کا جن بے قابو اور پی ڈی ایم حکومت کے اخراجات بے لگام ہوگئے وفاق کے اخراجات 20 فیصد بڑھ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رواں مالی سال کا آدھا گزر چکا ہے اور معیشت کا کباڑہ ہوگیا ہے۔ اس مدت میں ترقی کے اشاریے کم جب کہ تنزلی کے اشاریے بلندی کی جانب گامزن رہے۔

وزارت خزانہ کی جاری کردہ معاشی کارکردگی رپورٹ دیکھی جائے تو اس میں ملک کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے شعبوں برآمدات، ترسیلات زر اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ہوئی جب کہ مہنگائی کا جن بے قابو اور قرضوں پر سود میں 70 فیصد اضافہ ہوگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ دنوں سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے بچت پروگرام کا اعلان کیا تھا تاہم مہنگائی کا طوفان لانے والی پی ڈی ایم حکومت کے خرچے ہی بے لگام ہوگئے ہیں اور وفاق کے اخراجات میں 20 فیصد اضافہ ہوگیا جو بڑھ کر 6 ہزار 322 ارب روپے تک جا پہنچے۔

حکومت نے ٹیکس کی شرح بڑھا کر 4700 ارب روپے کے محصولات جمع کیے لیکن ترسیلات زر 11 فیصد کم ہوکر 16 ارب ڈالر ہوگئے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری بھی نصف رہ گئی اور یہ اعداد وشمار تجربے کی دعوے دار حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

Comments

- Advertisement -