اسلام آباد کے اسکول ٹیچرز کو اب تصاویر ڈیزائن اور ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھنا ہوگی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے اسکول ٹیچرز کی تربیت سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ٹیچر کو ہفتہ وار چھٹیوں میں آئی ٹی پروگرام میں ’کینوا‘ کی ٹریننگ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
یہ پڑھیں: سندھ میں اساتذہ کی بھرتی اب ‘ٹیچنگ لائسنس’ سے مشروط، ٹیسٹ دینا ہوگا؟
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ 8 مئی اور ہفتہ 9 مئی کو تربیتی ورکشاپ منعقد کی جائیں گی، اساتذہ کی ٹریننگ 8 مئی سے 15 مئی تک مختلف سیکٹرز میں جاری رہے گی۔
تربیتی ورکشاپ کے اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے جبکہ ماڈل کالجز، اربن، سہالہ، ترنول، بارہ کہو اور نیلور سیکٹرز کے 430 شرکا تربیت لیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


