The news is by your side.

Advertisement

وفاقی حکومت آن لائن ایجوکیشن کے فروغ کے لئے متحرک

اسلام آباد : آن لائن ایجوکیشن کے فروغ کے لئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ٹیلی کام سیکٹر کے ٹیکسز معاملات پر کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا،کمیٹی اپنی سفارشات وزیر اعظم عمران خان کو پیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت آن لائن ایجوکیشن کےفروغ کے لئے متحرک ہوگئی، وزارت تعلیم اسلام آباد میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ٹیلی کام سیکٹرکے ٹیکسز معاملات پر کمیٹی کی پہلی نشست ہوئی۔

اجلاس میں وزیرصنعت وپیداوار،مشیرخزانہ، معاون خصوصی تانیہ اندروس سمیت چیئرمین پی ٹی اےاوردیگرمتعلقہ اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں آن لائن ایجوکیشن اور ہیلتھ سروسزمیں ٹیکسزمعاملات کاجائزہ لیا گیا، کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی سفارشات وزیر اعظم عمران خان کو پیش کرے گی۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے آن لائن ایجوکیشن اور ہیلتھ سروسز میں ٹیکسز کے معاملات کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی، نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران نے6رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو کمیٹی کے کنوینئر مقرر کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرآئی ٹی وٹیلی کام،وزیرانڈسٹری وپیداوار ، مشیرخزانہ، چیئرمین پی ٹی اے،سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کمیٹی میں شامل ہیں،کمیٹی ایک ہفتے میں سفارشات تیار کرکے وزیراعظم کوپیش کرے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں