تازہ ترین

وفاقی حکومت کا اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کرلیا ، وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کو خوامخواہ ہیرو نہ بنایا جائے، اپوزیشن کا ایجنڈا خود بے نقاب ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی معاملات پر اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ، اجلاس میں شریک وزرا اورمعاونین نے اپوزیشن کو جلسوں کی اجازت دینے کی تجویز دی۔

حکومتی اراکین نے کہا کہ اپوزیشن ملک بھر میں جہاں جلسے کرنے دیے جائیں اور جلسوں میں کورونا ایس او پیز کا پابند بنایا جائے ، ضلعی انتظامیہ جلسوں میں ایس او پیز کی پابندی یقینی بنائے۔

اجلاس میں اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کرلیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کوخوامخواہ ہیرونہ بنایاجائے، اپوزیشن کا ایجنڈا خود بے نقاب ہو رہا ہے۔

یاد رہے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نےاپوزیشن کے جلسوں کے حوالے سے اسد عمر نے حکومتی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا تھا ہمارے سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کے جلسے نہ کئے جائیں۔

خیال رہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور ن لیگ ورکرز کنونشنز کے جلسوں کی تفصیلات جاری کی گئی تھیں ، جس کے مطابق 25 اکتوبر کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ شیڈول ہے، پشاور میں 22 نومبر کو جب کہ ملتان میں 30 نومبر کو پی ڈی ایم کے جلسے ہوں گے۔

لاہور میں 13 دسمبر کو اور لاڑکانہ میں27 دسمبر کو پی ڈی ایم کے جلسے شیڈول کیے گئے ہیں، اسی طرح نواب شاہ میں 29 اکتوبر، عمر کوٹ میں 30 اکتوبر جب کہ راولپنڈی میں 31 اکتوبر کو کنونشنز ہوں گے، مظفرگڑھ میں5 نومبر کو، بہاولپور میں 26 نومبر کو ورکرز کنونشن ہوگا۔ فیصل آباد میں 3 دسمبر کو جب کہ ساہیوال میں 6 دسمبر کو ورکرز کنونشن ہوگا۔

ن لیگ 12 اکتوبر کو کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، مالاکنڈ میں 19 اکتوبر کو، اسلام آباد میں 22 اکتوبر کو، پشاور میں 4 دسمبر کو، سرگودھا میں 9 دسمبر کو، اور گوجرانوالہ میں 11 دسمبر کو ورکرز کنونشنز ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -