تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وفاقی حکومت نے بھی آج بلدیاتی انتخابات کرانے کا عدالتی فیصلہ چیلنج کر دیا

الیکشن کمیشن کے بعد وفاقی حکومت نے بھی آج اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا عدالتی فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے انٹرا کورٹ راپیل دائر کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق آج (ہفتہ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانےکا حکم دیا تھا جس کو الیکشن کمیشن نے چیلنج کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔ اب حکومت نے بھی اس فیصلے کو چیلنج کردیا ہے۔

وفاق کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کے سنگل بینچ کا کل دیا جانے والا فیصلہ معطل کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وقت کی کمی کی وجہ سے عدالت عالیہ کے سنگل بینچ کے فیصلے پر عملدرآمد ممکن نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں معاونت کے لیے سیکریٹری داخلہ کو لکھا گیا خط بھی اپنی انٹرا کورٹ اپیل کا حصہ بنایا ہے اور انٹرا کورٹ اپیل میں آج ہی سماعت اور سنگل بینچ کا گزشتہ روز کا حکمنامہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں آج بلدیاتی الیکشن کرانے کا عدالتی فیصلہ چیلنج

الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل پر رجسٹر آفس نے اعتراضات اٹھائے ہیں۔

Comments

- Advertisement -