The news is by your side.

Advertisement

وفاقی حکومت کا جلد کراچی کیلیے بڑی خوشخبری سنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کراچی کے شہریوں کو جلد بڑی خوشخبری سنانے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جلد ہی کراچی والوں کوبڑی خوشخبری دےگی اور کراچی کی تمام محرومیاں دورکی جائیں گی۔

اسد عمر نے کہا کہ این سی اوسی کےذریعےکراچی میں تبدیلیاں جلدمتوقع ہیں،کراچی معاشی حب ہےاس کےساتھ صرف سیاست کی گئی،تمام بنیادی حقوق سےمحروم رکھاگیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ موجود ہے، پاکستان کی ترقی کراچی کی ترقی میں ہے، اٹھارویں ترمیم کے باوجود سب کا مقصد ایک ہو تو کام کیا جاسکتا ہے، وفاقی حکومت جلد ہی کراچی والوں کوبڑی خوشخبری دےگی اور کراچی کی تمام محرومیاں دورکی جائیں گی۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں بارشوں کے بعد سندھ کی صورت حال اور خصوصاََ کراچی کے معاملات پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کےعوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے،کراچی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں