اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

وفاقی حکومت کا کراچی پیکج کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت کراچی ترقیاتی منصوبوں کے لیے اپنےحصے کے فنڈز فراہم کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر سے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کراچی پیکج کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی گئی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پیکج کے ترقیاتی منصوبوں پر کام سے درپیش مشکلات کا بھی ازالہ کیا جائے گا، حکومت کراچی ترقیاتی منصوبوں کے لیے اپنے حصے کے فنڈز فراہم کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کے مطابق وزیراعظم پانی کی فراہمی کے لیے کے4 منصوبوں کی تکمیل کے خواہاں ہیں، کے فور منصوبے کی پراگریس سے متعلق سندھ حکومت سے رابطے میں ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریل سے متعلق تصفیہ طلب امور حل کیے جائیں گے، ناردرن بائی پاس اور ریلوے فریٹ کاریڈور منصوبے بھی ترجیح ہیں۔

وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں