The news is by your side.

Advertisement

وفاقی حکومت کا جنوبی بلوچستان کیلیے خصوصی پیکیج دینے کا اعلان

تربت: وفاقی حکومت نے جنوبی بلوچستان کی ترقی کے لیے جلد خصوصی پیکیج دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے تربت میں علاقائی معززین سے ملاقات کی جس میں ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سےمعززین اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر اسدعمر نے معززین سے علاقائی مسائل اور تجاویز سنیں۔ ملاقات میں ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری،وفاقی وزیر زبیدہ جلال،وفاقی سیکرٹری فلاننگ بھی موجودتھے۔

اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ حکومت جنوبی بلوچستان کی ترقی کیلئے اسپیشل ترقیاتی پیکیج مرتب کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جنوبی بلوچستان کو ترقی یافتہ علاقہ بنانا چاہتے ہیں، بلوچستان میں ترقی کےکئی مواقع موجودہیں حکومت لونگ ٹرم پلاننگ کررہی ہے۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ جنوبی بلوچستان کی پسماندگی کےخاتمےکیلئےجلدخصوصی پیکج کااعلان کیاجائے گا جب کہ سی پیک کے فوائد مکران کےلوگوں کو بھی ملیں گے۔

وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ زراعت کےحوالے سے مکران کی زمین بہت ذرخیز ہے یہاں سبزیاں اوراعلیٰ کوالٹی کےکھجوروافرمقدارمیں پائےجاتےہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں