The news is by your side.

Advertisement

وفاقی حکومت نے کراچی کی بہتری کیلیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

کراچی: وفاقی وزیرپلاننگ اینڈڈیویلپمنٹ اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی کی بہتری وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے اور کراچی کی بہتری کےلیےسپریم کورٹ سےرجوع کر لیا ہے۔

کراچی میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرپلاننگ اینڈڈیویلپمنٹ اسد عمر نے کہا کہ کراچی میں ایساقانون ہےجوآئین سےمطابقت نہیں رکھتا، ایساقانون ہے جس کےتحت مقامی نمائندوں کےپاس اختیار نہیں اس لیے کراچی میں انتظامی، مالی،سیاسی طور پر با اختیارحکومت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنےکیلئےمقامی حکومت ناگزیر ہے اور ایسےنظام کےلیےسپریم کورٹ سےرجوع کرنےکافیصلہ کیا۔

اسد عمر نے بتایا کہ کراچی کی بہتری کےلیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، آئینی پٹیشن وزیراعظم اور میری مدعیت میں داخل کر دی گئی ہے، آرٹیکل140اےکےتحت مقامی حکومت کانظام رائج کیاجائے،کراچی میں ایسانظام ہوکہ مقامی حکومت مالی اور سیاسی طورپر با اختیارہو۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی بہتری وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے، نیاپاکستان، نیاکراچی بنےبغیرممکن نہیں ہے، پی ٹی آئی کی ترجیح کراچی کی ترقی ہےہماری صوبائی حکومت نہیں ، مقامی حکومت بھی پی ٹی آئی کی نہیں مگروہ بےاختیارہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں