پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے 5300 ارب کی کرپشن کی، کوئی پوچھنے والا نہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وفاق کے ذمے خیبر پختونخوا کے 3000 ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں، ہم ڈیلیور کررہے ہیں پھر بھی انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں۔
سہیل آفریدی نے خصوصی بچوں کیلئے ”احساس اُمید پروگرام“ کا اجرا کردیا ہے، وزیراعلیٰ کےپی نے کہا کہ معذوری کے شکار 10 ہزار خصوصی افراد کو ماہانہ 5 ہزار روپے دیے جائیں گے
یہ بھی پڑھیں: انصاف ملتا تو پی ٹی آئی احتجاجی سیاست نہ کرتی، سہیل آفریدی
انھوں نے کہا کہ پروگرام پر جنوری تا جون 30 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، وزیراعلیٰ نے خصوصی بچوں کے اسکولز کےلیے 23 نئی گاڑیاں بھی حوالے کیں۔
وزیراعلی کےپی نے ہدایت کی کہ زکوٰۃ فنڈ میں موجود رقم فوری مستحقین میں تقسیم کی جائے، ضم اضلاع کے معذور افراد کو بھی معاونتی آلات کی فراہمی کی ہدایت کی گئی۔
ضم اضلا کے حوالے سے سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ضم اضلاع کے اسکولز کےلیے بھی ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
گورنر راج کا فیصلہ ہوچکا ہے، سہیل آفریدی وزیراعطم اور صدر کے پاس جائیں، فیصل واوڈا


