تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

وفاقی حکومت کا کسٹم ترمیمی آرڈیننس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے کسٹم ترمیمی آرڈیننس لانےکا فیصلہ کرتے ہوئے آرڈیننس منظوری کیلئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دیا ،آرڈیننس کےتحت جان بچانے والی میڈیکل غذاامپورٹ کرنے میں آسانی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کسٹم ترمیمی آرڈیننس لانےکا فیصلہ کرلیا ، آرڈیننس کے تحت کسٹم ایکٹ 1969 میں ترمیم کی جائے گی ، آرڈیننس منظوری کیلئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دیا گیا۔

آرڈیننس کےتحت جان بچانے والی میڈیکل غذاامپورٹ کرنے میں آسانی ہو گی اور میٹابولزم کی بیماری کے شکار بچوں کی لائف سیونگ غذا دستیاب ہو سکے گی۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی درخواست پر وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لیا تھا،فیصل واوڈانےلائف سیونگ میڈیکل غذاکی عدم دستیابی کامعاملہ کابینہ میں اٹھایا تھا، آرڈیننس کےتحت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی اجازت سےلائف سیونگ میڈیکل غذاسستی امپورٹ ہوگی۔

یاد رہے مارچ میں وفاقی وزیر فصل واوڈا نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں میٹابولزم ڈس آرڈر کے شکار بچوں کا معاملہ حل نہ ہونے مشیر صحت پر برہمی کا اظہار کیا تھا ، فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود غذا کی دستیابی یقینی نہیں بنائی گئی، معصوم بچوں کی زندگیوں کا معاملہ ہے، لاپرواہی کیوں کی جا رہی ہے۔

مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ ہماری وزارت کے اندورنی معاملات میں مداخلت نہ کی جائے، جس پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آپ کچھ کریں گے نہیں تو ہمیں مداخلت کرنا پڑے گی، بچوں کی جان بچانے والی مخصوص غذا کی درآمد میں رکاوٹ دور کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر ظفر مرزا کو 48 گھنٹے میں معاملہ حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ لائف سیونگ غذا کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے حکومت تعاون کرے۔

Comments

- Advertisement -