اسلام آباد: سرکاری ملازمین کا احتجاج بھی کام نہ آیا، وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اوقات کار میں کمی کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 8 سے 3 بجے تک کردیے گئے ہیں، جبکہ جمعتہ المبارک کے روز اوقات کار صبح 8 سے ایک بجے تک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہفتہ وارچھٹی اتوار کے بجائے جمعہ کو کی جائے، قرارداد قومی اسمبلی میں پیش
- Advertisement -
خیال رہے کہ قبل ازیں دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے شام 5 بجے تک تھے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ کی چھٹی منصب سنبھالنے کے بعد ختم کی تھی، جس پر ملازمین کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔