منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

وفاقی حکومت کاسینیٹ انتخابات شوآف ہینڈسےکرانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات ایک ماہ قبل شو آف ہینڈ سے کرانےکا فیصلہ کر لیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات کیلئےسپریم کورٹ سے رجوع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

سینیٹ انتخابات مارچ کی بجائےفروری میں ہوں گے جس کے لیے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نےکابینہ میں تجاویز پیش کردیں۔

مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے بھی آئینی اور سیاسی پہلوؤں پر بریفنگ دی جس کی روشنی میں طے کیا گیا کہ سینیٹ انتخابات ایک ماہ قبل شو آف ہینڈ سے کرائے جائیں گے۔

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائے گا اور حکومت آئین کے تحت سپریم کورٹ سے رائےطلب کرےگی۔

حکومت سپریم کورٹ فیصلےکی روشنی میں ترمیم کےبغیر الیکشن کروا سکےگی۔ آئینی ترمیم کے بغیر الیکشن شوآف ہینڈکےذریعےفروری میں منعقد ہوں گے۔

+ posts

عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں