The news is by your side.

Advertisement

وفاقی حکومت نے ویکسین کے معاملے پر صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا: وزیرصحت سندھ

کراچی: وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ویکسین کے معاملے پر صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ سندھ کے لوگوں کو کب تک کورونا ویکسین ملے گی معلوم نہیں، وفاقی حکومت نے ویکسین کے معاملے پر صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین بنانے والے عالمی اداروں سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے، اس وقت یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ کب تک ویکسین پہنچے گی، وفاق کو چاہیے کہ وہ صوبوں کو اس حوالے سے اعتماد میں لے۔

وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ویکسین سے متعلق وفاق کی کیا بات ہوئی میڈیا سے پتہ چلتا ہے۔

عذراپیچوہو نے کہا امید ہے بین الاقوامی ویکسین کا استعمال آئندہ سال موسم بہار سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں60 سے 80سال کے بوڑھوں اور ڈاکٹرز کو ویکسین لگے گی۔

کروناویکسین کی خریداری، اہم پیش رفت سامنے آگئی

ان کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین کا پوری دنیا کے لوگوں تک پہنچنے میں 2سے 3سال لگیں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت ویکسین کے لیے حصول کے لیے اقدامات کررہی ہے، عالمی اداروں سے رابطے کی کوششیں بھی جاری ہیں، امکان ہے کہ جلد کوئی حتمی اعلان سامنے آئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں