منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

سرکاری اسپتالوں کے ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی سرکاری اسپتالوں کے ملازمین کے لیے خوشخبری آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے وزیر خزانہ کو ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی کے لیے منا لیا۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات ہوئی جس میں وفاقی اسپتالوں کے ملازمین کے دیرینہ مطالبات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی پر اصولی اتفاق کیا ہے اور وزیراعظم کو ہیلتھ رسک الاؤنس کی سمری بھجوائے گی۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف ہیلتھ رسک الاؤنس کی حتمی منظوری دیں گے، وفاقی اسپتالوں کے ملازمین کا ہیلتھ رسک الاؤنس 2014 میں منجمد ہوا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں