تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ

وفاقی حکومت نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ اور وزیراعظم نے 5 ارب روپے این ڈی ایم اے کو جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے نے وزارت خزانہ کو 5 ارب روپے این ڈی ایم اے کو جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم ایز کے درمیان ایک کمیٹی قائم کردی جس میں احسن اقبال، مولانا اسعد محمود، مولانا عبدالواسع، مرتضیٰ جاوید عباسی، قمر زماں کائرہ، چیئرمین این ڈی ایم اے اور سیکریٹری وزارت شامل ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کمیٹی آج ہی اپنا اجلاس کرکے اداروں میں روابط بہتر کرنے کیلیے تجاویز پیش کرے۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث حکمت عملی بنانے کی اور ترقیاتی کاموں کو اس کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی ریسکیو، ریلیف اور بحالی ایک قومی فریضہ ہے۔ سیاست بعد میں کریں گے ابھی ہمیں اپنے جماعتی مفادات سے بالاتر ہوکرعوام کی مدد کرنی ہے۔ یہ وقت مشکلات میں گھرے لوگوں کی مشکلات کا مداوا کرنے کا وقت ہے اور ہم سب مل کر ہی اس بہت بڑے چیلنج سے نمٹ سکتےہیں۔

انہوں نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کہ کہ وہ مستند رپورٹس وفاقی حکومت کو ارسال کریں تاکہ سیلاب اور بارشوں سے نقصانات کا جلد ازجلد تخمینہ لگایا جاسکے۔

واضح رہے کہ این ڈی ایم اے نے 30 سالہ ریکارڈ بارشوں کی صورت حال پر رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 30 سالہ اوسط ریکارڈ کے مقابلے میں رواں برس ملک بھر میں 133 فی صد سے زائد بارشیں ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں اموات کی تعداد 549 ہو گئی

رپورٹ کے مطابق ان بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک بھر میں اموات کی کل تعداد 549، اور زخمیوں کی تعداد 628 ہوچکی ہے جب کہ 46 ہزار 219 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

Comments

- Advertisement -