تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

’شراب ٹیکس وفاقی حکومت لگاتی ہے ن لیگ اس حرام کو روکے‘

تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ بشارت نے کہا ہے کہ غیرمسلم صرف عیسائی نہیں باقی مذاہب بھی ہیں شراب ٹیکس وفاقی حکومت لگاتی ہے ن لیگ اس حرام کو روکے۔

ایوان میں بحث کے دوران وفاقی بجٹ میں شراب ٹیکس کو حرام کہنے پر اقلیتی اور لیگی ارکان نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔ حکومتی اقلیتی رکن نے کہا کہ شراب کے ساتھ غیرمسلم کالفظ ختم کیاجائے ہمیں بدنام نہ کیاجائے۔

راجہ بشارت نے کہا کہ طاہرخلیل سندھو شراب کےساتھ غیرمسلم کا لفظ ہٹانےکےلیےبل لائیں جس پر اقلیتی رکن کا کہنا تھا کہ شراب کےپرمٹ مذہب کی بنیادپرجاری نہ کیےجائیں۔

طاہرخلیل سندھونے شراب پینے والےارکان کا پتہ لگانے کیلئے ٹیسٹ کرانےکا مطالبہ کیا تو اسپیکرسبطین خان نے دوٹوک کہا کہ صوبائی اسمبلی کسی کامیڈیکل ٹیسٹ نہیں کراسکتی۔

خلیل طاہر سندھو کا کہنا تھا کہ شراب کے پرمٹ جاری کرنا بیورو کریسی بدنیتی پرمبنی تھی۔

راجہ بشارت نے کہا کہ غیرمسلم صرف عیسائی نہیں باقی مذاہب بھی ہیں شراب ٹیکس وفاقی حکومت لگاتی ہے ن لیگ اس حرام کو روکے اس وقت مرکز میں ن لیگ حکومت ہے عمران خان کی نہیں۔

Comments

- Advertisement -