تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

وفاقی حکومت کا نیب قانون میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نیب قانون میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا، نیب عدالتوں کو کرپشن کے ملزمان کی ضمانت کا اختیار دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قانون نے نئے نیب آرڈیننس کی تیاری شروع کردی ہے اور نئے آرڈیننس میں چیئرمین نیب کا وارنٹ گرفتاری کا اختیار بھی ختم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رضاکارانہ رقم کی واپسی پر نااہلی کی سزا تجویز کی جائے گی، رضاکارانہ رقم واپس کرنے والا پانچ سال کیلئے عوامی عہدے کے لیے نااہل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیر قانون فروغ نسیم نے اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو ابتدائی خدوخال سے آگاہ کر دیا اور وزیراعظم کو نیب آرڈیننس پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا مشورہ دیا ہے۔

وزیر اعظم نے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے اسپیکر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو نیب آرڈیننس پر اعتماد میں لے گی، پرویز خٹک اور اسد عمر بھی حکومتی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -