تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وفاقی حکومت کا عیدالضحیٰ پر چار چھٹیاں دینے کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالضحیٰ کے موقع پر چار سرکاری تعطیلات دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے عیدالضحیٰ کی آمد کے پیش نظر ملک بھر میں سرکاری تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق چھٹیاں 12 سے 15 اگست تک ہوں گی۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق پیر 12 اگست سے 15 اگست جمعرات تک تمام سرکاری و نجی کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی دفاتر 16 اگست بروز جمعہ سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات کراچی نے کی جانب سے پیش گوئی سامنے آچکی ہے کہ  2 اگست کو ذوالحج 1440 ہجری کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں کیونکہ چاند کی پیدائش پہلی اگست کو مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 12 منٹ پر ہوگی۔ ترجمان کے مطابق جمعے کو بعد نماز مغرب ذوالحج کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں کیونکہ چاند کی عمر 35 گھنٹے 29 منٹ اور غروب آفتاب کے بعد اس کی رویت 53 منٹ تک ہوگی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب، عیدالضحیٰ پر حکومت کا 12 روز کی تعطیلات دینے کا اعلان

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک کے پیشتر حصوں میں جمعے کے روز مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 12 اگست 2019 بروز منگل کو عید الضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

یاد رہے کہ ذوالحج اسلامی سال کا آخری مہینہ ہے جس میں استطاعت رکھنے والے فرزندان اسلام فریضہ حج ادا کرتے جبکہ سنتِ ابراہیمی کو زندہ رکھتے ہوئے حکم خداوندی کے مطابق اپنے جانور بھی قربان کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -