تازہ ترین

وفاقی حکومت نے وزیر آباد واقعے پر نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی

لاہور : وفاقی حکومت نے وزیر آباد واقعے پر نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی ، آئی جی ریلوے سردار علی خان جے آئی ٹی کے کنوینر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیرآباد واقعے پر نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی اور وزارت داخلہ نے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

آئی جی ریلوے سردار علی خان جے آئی ٹی کے کنوینر اور ڈی آئی جی کامران عادل سیکرٹری ہوں گے ، اس کے علاوہ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے نمائندے شامل ہوں گے۔

گذشتہ روز وزیر آباد میں سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کی تفتیش کرنے والی جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم کو تبدیل کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ نے جے آئی ٹی سربراہ سے اختلافات پر تمام ارکان تبدیل کیے، نئے ارکان میں ڈی پی او ڈی جی خان محمد اکمل، ایس پی انجم کمال، اور ڈی ایس پی سی آئی اے جھنگ ناصر نواز کو شامل کیا گیا ہے۔ جب کہ کسی بھی محکمے کے چوتھے رکن کی تقرری کا فیصلہ جے آئی ٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے وزیرآباد حملہ کیس پر بننے والی پہلی جے آئی ٹی کے چار افسران کے خلاف چارج شیٹ جاری کی گئی تھی اور انکشاف کیا گیا تھا کہ چاروں افسران نے جان بوجھ کر کیس خراب کیا، یہ نا صرف گمراہ کر رہے تھے بلکہ تعصب بھی رکھتے تھے۔

پراسیکیوٹر جنرل کی انکوائری رپورٹ میں جے آئی ٹی کے چار ارکان کو متعصب قرار دیتے ہوئے موبائل فون ضبط کرنے اور قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا چاروں افسروں نے جان بوجھ کر کیس خراب کیا، کنوینرکے خلاف خط حقائق کے منافی ہے نیٹ کنوینرنےارکان کوکئی خط لکھےکہ ملزموں کاموبائل ڈیٹا،سی ڈی آراورڈی وی آر اکٹھا کریں،لیکن یہ کام نہیں کیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ کہنا درست نہیں کہ سازش نہیں ہوئی اور کوئی سیاسی شخصیت ملوث نہیں، کیونکہ عمران خان کےخلاف نفرت انگیزبیانوں کی انکوائری مکمل نہیں ہوئی ، جو مواد جاوید لطیف،مریم اورنگزیب ،راناثناٗاللہ نے عمران خان کےخلاف دکھایا وہی ملزم کےموبائل سےملا، لگ ایسا رہا ہے چاروں ارکان نہ صرف گمراہ کررہےتھے بلکہ تعصب بھی رکھتےہیں۔

رپورٹ میں کہنا تھا کہ کافی ثبوت مل گئےہیں، کارروائی ہوئی توارکان کو تین سال قید اورجرمانہ ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -