تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وفاقی وزارتوں کی سہ ماہی کارکردگی، وزارت انصاف و قانون کا پہلا نمبر

اسلام آباد: وفاقی وزارتوں کی سہ ماہی کے مقررہ اہداف کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق وزارتِ قانون و انصاف پھر سرفہرست رہا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اہداف کی تکمیل کے معاملے میں وفاقی وزارت قانون و انصاف خاطر خواہ کارکردگی کی وجہ سے پہلا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

رپورٹ کے مطابق وزارت قانون وانصاف نے92 فیصدمقررہ اہداف مکمل کیے جبکہ باقی وزارتوں کے مقررہ اہداف کی تکمیل کی شرح 62 فیصد تک رہی۔

معاون خصوصی شہزاد ارباب نے وفاقی وزیرقانون و انصاف ڈاکٹرفروغ نسیم کو خط تحریر کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے تمام وزارتوں کی سہ ماہی کارکردگی کا خود مشاہدہ کیا۔

تمام وزارتوں کی اہداف کی اوسط تکمیل کی شرح62فیصدرہی جبکہ وزارت قانون کی مقررکردہ اہداف کی تکمیل کی شرح 92 فیصد سب سے زیادہ رہی۔

وزیرقانون وانصاف بیرسٹرڈاکٹر فروغ نسیم اور ان کی ٹیم کوخط میں خراج تحسین جبکہ کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔