ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

خیبرپختونخوا میں عرصہ دراز سے قائم افغان پناہ گزین کیمپس بند

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخوا میں عرصہ دراز سے قائم افغان پناہ گزین کیمپس بند کرنے کا حکم جاری، وفاق کی جانب سے کیمپ فوری بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبے بھر میں موجود افغان مہاجرین کو فوری وطن واپسی کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت، بنوں، مانسہرہ، چارسدہ، ملاکنڈ میں موجود افغان پناہ گزین کیمپ بھی بندکردیئے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کوکیمپس کی اراضی قبضے میں لینے کی بھی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

گزشتہ روز وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغان قابض رجیم میرے سامنے دہشت گردوں کی موجودگی کا اعتراف کرچکی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان قابض رجیم کہہ چکی ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی والے ہمارے ساتھی رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ وہ کہیں چھپ کر بیٹھا ہے اور اس کا پتہ نہیں چل سکتا تو وہ غلط سوچ رہا ہے، جدید دور ہے زمین کے نیچے بیٹھے لوگوں کا بھی پتہ چل جاتا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جو ہمارے پاکستانیوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگے گا ہم اسے نہیں چھوڑیں گے، اسے کسی صورت نہیں بخشا جائے گا، جو ہوگا ہم اسی سطح پر منہ توڑ ردعمل دینگے، اب ”ٹٹ فار ٹیٹ“ہوگا۔

خیبرپختونخوا کے نئے وزیرِاعلیٰ کی حلف برداری سے متعلق فیصلہ محفوظ

انہوں نے کہا کہ اب یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ ہمارے لوگوں کو شہید کیا جائے اور ہم خاموش ہوجائیں، جب بھی جارحیت ہوگی ہماری طرف سے بھرپور جواب ہوگا، اب ہم اے بی سی پلانز جیسے حملے نہیں کرینگے، ہمارے پاس تمام معلومات ہیں۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں