تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاق کا سندھ کے اسپتالوں کا چارج واپس کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وفاق نے کراچی کے تین بڑے اسپتالوں کا چارج سندھ حکومت کو دینے کا فیصلہ کرلیا، جناح اسپتال،این آئی سی وی ڈی،این آئی سی ایچ کی منتقلی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، وفاقی کابینہ نے کہا وفاق موجودہ مالی حالات میں اسپتالوں کا انتظام نہیں سنبھال سکتا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کا صوبائی اسپتالوں کوصوبوں کےحوالے کرنے کافیصلہ کرلیا ہے ، کراچی کے تین سرکاری جناح اسپتال،این آئی سی وی ڈی،این آئی سی ایچ کا انتظام حکومت سندھ اور لاہور کے شیخ زید اسپتال کا انتظام دوبارہ پنجاب حکومت کے سپرد کیا جائے گا۔

اسپتالوں کی صوبوں کوحوالگی کافیصلہ وفاقی کابینہ نےکیا، وفاقی کابینہ کامؤقف ہے کہ وفاق موجودہ مالی حالات میں اسپتالوں کاانتظام نہیں سنبھال سکتا، جناح اسپتال، ادارہ برائے امراض قلب ، ادارہ برائے امراض اطفال کو بجٹ مختص کیے بغیر چلانا ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں : وفاق نے سندھ کے 3 بڑے اسپتالوں کا انتظامی کنٹرول واپس لے لیا

یاد سپریم کورٹ نے رواں سال 17 جنوری کو ان اسپتالوں کو وفاق کے سپرد کرنے کے احکامات جاری کیے تھے، جس پر وفاقی کابینہ نے 3 اسپتالوں کی مرکز کو منتقلی کی منظوری دی تھی۔

بعد ازاں مئی میں وفاق نے سندھ کے 3 بڑے اسپتالوں کا انتظامی کنٹرول واپس لے لیا تھا، وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں اسپتالوں کے انتظامی و مالی معاملات، ملازمین اور اثاثے وفاقی حکومت کو منتقل ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -