جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

وفاقی وزیراطلاعات کا پاک افغان بین الاقوامی سرحد سے متعلق گمراہ کن بیانیے پر سخت ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پاک افغان بین الاقوامی سرحد سے متعلق گمراہ کن بیانیے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے بیان جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عطا تارڑ نے پاک افغان بین الاقوامی سرحد کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈہ یکسر مسترد کردیا، وفاقی وزیراطلاعات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بین الاقوامی سرحد کو بین الاقوامی سرحد ہی سمجھنا چاہیے۔

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ مغربی اور مشرقی پنجاب کے درمیان انٹرنیشنل بارڈر ہے کسی کو مسئلہ نہیں، ڈیورنڈ لائن نامی کوئی چیز نہیں، ان کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ سہیل آفریدی ان چندلوگوں میں سے ہیں جن کو فی الحال یہ سمجھ نہیں آرہی، انھیں بین الاقوامی سرحد کی بات سمجھ نہیں آتی تو ہمیں سمجھانے کے دوسرے طریقے آتے ہیں۔

اس سے قبل وزیراطلاعات عطا تارڑ نے سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ انصاف پر مبنی فیصلہ ہے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپنے گھر میں کاروبار بنایا ہوا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، اصل قیمت سے کم اونے پونے پیسے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے، یہ احتساب کی بات کرتے ہیں اور ان پر کرپشن کے کیسز سامنے آتے ہیں۔

پی ٹی آئی کا عطا تارڑ کی پریس کانفرنس پر ردعمل

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں