جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

رمضان المبارک میں وفاقی اداروں کے اوقات کار کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (18 فروری 2026): وفاقی حکومت نے ماتحت اداروں کے لیے رمضان المبارک کے دوران کام کے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔

وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں کے اوقات کار کے لیے اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے اداروں میں پیر تا جمعرات دفتری اوقات صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے۔

اسی طرح ہفتے میں پانچ دن والے اداروں میں جمعہ کو اوقات کار 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہونگے۔

دوسری جانب ہفتے میں 6 دن کھلے رہنے والے اداروں کے پیر سے جمعرات اور سنیچر کے دن اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے جب کہ جمعہ کے دن کام کے اوقات صبح 9 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں