پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

جامعہ کراچی میں دہشت گردی کا واقعہ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ آج کراچی پہنچیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ آج کراچی پہنچیں گے ، جہاں وہ جامعہ کراچی میں دہشت گرد حملے سے متعلق بریفنگ لیں گے اور چینی قونصل خانے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے ، رانا ثنا اللہ کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ بھی اسلام آباد سے کراچی آئیں گے۔

سندھ کابینہ کےاراکین رانا ثنا اللہ کا فیصل بیس پر استقبال کریں گے، راناثنااللہ کراچی پہنچنے کے بعد چائنیزقونصلیٹ جائیں گے ، جہاں وہ چینی حکام کو یونیورسٹی دھماکے سے متعلق پیش رفت پر اعتماد میں لیں گے۔

- Advertisement -

رانا ثنااللہ چائینیزقونصلیٹ کےبعد وزیر اعلیٰ ہاؤس آئیں گے ، جہاں ان کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے ، اس دوران راناثنااللہ امن وامان سےمتعلق غیررسمی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا جامعہ کراچی میں جائے وقوع کے دورے کا بھی امکان ہے۔

راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آج کراچی جا رہا ہوں، پاکستان چینی بھائیوں سےاظہاریکجہتی کرتا ہے، یہ ہمارا مشترکہ غم ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک چین دوستی پر حملہ ہوا ہے، پوری قوت سے نمٹیں گے، متعلقہ حکام سے ملاقات کرکے حقائق معلوم کروں گا، دہشت گردی میں تحقیقات سے چین کومکمل آگاہ رکھیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے تمام طریقہ کارجائزہ لیں گے اور سیکیورٹی کےمکمل جائزےکےبعدمؤثر اقدامات کریں گے، باریک بینی سے ہر پہلو کی جانچ کریں گے۔

راناثنااللہ نے کہا کہ مجرمان کو کٹہرے میں لانے کے لیے وفاقی حکومت بھرپورتعاون کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں