تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

عمران خان جلد اسمبلی میں واپس آجائیں گے، احسن اقبال کا دعویٰ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان بہت جلد اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر یوٹرن لیں گے اور عنقریب اسمبلی میں بیٹھے ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز اسمبلی چھوڑنا نہیں چاہتے، اسمبلی سے استعفے صرف عمران خان کی ضد اور انا کا مسئلہ ہے، ملک کے نازک حالات میں سیاست کو ترجیح دینا ٹھیک نہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے ملک کا انفراسٹرکچر کھڑا کرنا اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے جب کہ عمران خان غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہا ہے، عمران خان کو فارن فنڈنگ مفت میں نہیں آتی، جو لوگ عمران خان کو فنڈنگ دیتے ہیں وہ اس سے کام بھی لے رہے ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران نیازی پاکستان کے ہر ادارے سے اعتماد خراب کر رہا ہے، عمران خان نے عدلیہ، فوج اور پارلیمنٹ کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے، اس کے میزائل کا ایک ہی ہدف ہے جو اداروں کی بے توقیری کرنا ہے، ہمیں اب مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خود کو تیار کرنا ہوگا، معیشت کو مستحکم اور انفرا اسٹرکچر کو دوبارہ تعمیر کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے جھوٹے الزامات لگا کر لیگی رہنماؤں کی کردار کشی کی، نارووال سپورٹس کمپلیکس ریفرنس عمران خان کی حکومت نے بنایا تھا، کورٹ نے ریفرنسز کو ختم کیا، چور دوستوں کو چور کہتا ہے، جب کہ گزشتہ دور حکومت میں ریکارڈ کرپشن ہوئی اور اس نے لوگوں کی زکوٰۃ تک کا پیسہ کھایا۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا مطالبہ ہے کہ سائیفر کی تحقیقات کی جائیں حالانکہ سب نے کہہ دیا کہ اس میں کچھ نہیں ہے، جب پاکستان کے اداروں نے کہہ دیا ہے کہ اس میں کچھ نہیں ہے تو کیا یہ غیر ملکی ایجنسیوں سے تحقیقات کروانا چاہتا ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور آزاد ملک ہے، ہمیں تمہاری آزادی کی ضرورت نہیں، تم ملک کو غلام بنا رہے ہو، قوم اس شخص کو جان چکی ہے جلد اس کی سیاست ٹائیں ٹائیں فش ہو جائے گی، پاکستان کے ایک اعلیٰ ادارے سے چیز لیک ہوئی ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

Comments

- Advertisement -