اسلام آباد: وفاقی وزیرِ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نندی پور پاور منصوبے کو پیپلز پارٹی نے کرپشن کی نذر کیا، موجودہ حکومت نے ملک کو بدنامی سے بچایا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے نندی پور پاور منصوبے کو کرپشن کی نذر کیا، لیگل فائل ایک وزیر کی دراز میں سال سے سوا سال تک پڑی رہی جس پر سپریم کورٹ کا کمیشن بنا جسٹس رحمت حسین جعفری اس کے سربراہ تھے۔
انھوں نے کہا کہ یہ حکومت کا کریڈٹ ہے کہ اس نے ملک کو بدنامی سے بچایا اس بدنامی سے جو پیپلز پارٹی ہمارے چہرے پر مل کر گئی تھی، ہماری حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے اگرچہ اس منصوبے کے پہلے بھی آڈٹ ہوچکے ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم نے انٹرنیشنل فرم سے اس کے اکاؤنٹس کے آڈٹ کی ہدایت کی ہے۔