تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مہنگائی نہ کرتے تو سری لنکا جیسے حالات ہوتے، احسن اقبال

وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر ہم پٹرول سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملک کے سری لنکا جیسے حالات ہوتے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مہنگائی نہ کرتے تو ملک کے سری لنکا جیسے حالات ہوتے، ہم نے قیمتیں بڑھا کر پاکستان کو دیوالیہ ہونے اور معاشی خانہ جنگی سے بچایا، پیٹرول ہم نے نہیں بڑھایا جس قیمت پرمل رہا ہے اسی پر دے رہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ملک کے مشکل ترین معاشی صورتحال سے گزر رہا ہے، اناڑی عمران خان نے ملک کی معیشت کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں، ن لیگ نے سخت فیصلے کیے جس سے ملک استحکام کی طرف جا رہا ہے، معیشت میں بہتری آئے گی تو عوام کو ریلیف دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابقہ عمران حکومت کی کارکردگی پر آئی ایم ایف ہم پر اعتماد نہیں کررہا، لیکن موجودہ حکومت کے آئی ایم ایف سےمعاملات ٹھیک چل رہے ہیں، اگست سے پہلے سب معاملات طے پا جائیں گے اور معاہدہ ہو جائے گا جس سے آنے والے دنوں میں چیزیں مستحکم ہوں گی۔

احسن اقبال نے گزشتہ روز اپنے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے حوالے سے کہا کہ خواتین اور بچوں کو اکٹھا کرکے ہلڑ بازی کی گئی، ان کی ہلڑ بازی سے میری شہرت کو کوئی نقصان نہ پہنچا البتہ ان کی تربیت سامنے آگئی، نارووال کے عوام مجھ سے محبت کرتے ہیں اور مجھے منتخب کرکے ایوان میں بھیجتے ہیں، پاکستان کے لیے میری جتنی خدمات ہیں قوم جانتی ہے، مجھے پی ٹی آئی کے لوگوں سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، ہر طبقے کے لوگوں نے اس واقعے کی مذمت کی ہے سوائے پی ٹی آئی کے ان چند لوگوں کے جو دن رات پگڑیاں اچھالتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال برگر کھانے گئے ’چور چور‘ کے نعرے لگ گئے

وفاقی وزیر نے کہا کہ میں قانونی کارروائی بھی کرسکتا تھا لیکن خواتین اور بچوں کی وجہ سے قانونی کارروائی سے اجتناب کیا اور اپنا کیس عوام کی عدالت میں رکھ دیا ہے، تاہم اگر اس وقت میرا کوئی جذباتی حمایتی وہاں موجود ہوتا تو صورتحال گھمبیر ہوسکتی تھی، ان کے کارکنوں کو دیکھنا چاہیے ان کا لیڈر ان سے کتنا مخلص ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران نیازی کا ٹریک ریکارڈ ہے کہ اس نے لوگوں کو استعمال کرکے ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیا، عمران خان نے سب سے پہلے سازش کرکے اپنے کزن ماجد خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا جس نے اس کو کرکٹ میں متعارف کرایا تھا، نوازشریف اسپتال کےلیے زمین نہ دیتا تو یہ ابھی تک چندہ جمع کر رہا ہوتا، اگر جہانگیر ترین اس کو اپنا جہازنہ دیتا تو یہ آج بھی دھکے کھا رہا ہوتا، ایسی ایک طویل فہرست ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2014 سے پہلے گالم گلوچ کلچر نہیں تھا، عمران نیازی کی سیاست معاشرے میں نفرت پھیلانے پر مبنی ہے، وہ سیاست میں انتہا پسندی کو فروغ دے رہے ہیں، ہمارا معاشرہ اس وقت اخلاقی گراوٹ کا شکار ہے، اگر اس کا سدباب نہ کیا گیا تو معاشرہ انارکی کی طرف جاسکتا ہے، آپ لوگوں کو کلمے نہ پڑھاؤ اپنی کارکردگی بتاؤ، چار سال میں کوئی ایک منصوبہ بتادو جو بنایا ہو، ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگائی اور ان کا بوجھ اٹھایا، پاکستان کو جب سنبھال لیں گے تو عوام ہمیں پہلے سے زیادہ مینڈیٹ دیں گے۔

Comments

- Advertisement -