وفاقی وزیرعامر کیانی کا وزارت صحت کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ amir kyani
The news is by your side.

Advertisement

وفاقی وزیرعامر کیانی کا وزارت صحت کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: نئے وفاقی وزیر کے آتے ہی وزارت قومی صحت کا احتساب شروع ہوگیا، ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر عامر کیانی نے وزارت صحت کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر عامر کیانی نے وزارت صحت کے ذیلی اداروں سے مالی حساب کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، انسداد ایڈیز، ملیریا، ٹی بی پروگرام سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی، پی ایم ڈی سی سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں، لیڈی ہیلتھ ورکرز، ہیپاٹائٹس، پولو پروگرام سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ذیلی ادارے 24 اگست تک تفصیلات تحریری طور پر فراہم کریں۔

حکم نامے کے مطابق ذیلی ادارے گریڈ 16 سے بالا کے افسران کی تفصیلات فراہم کریں، افسران کی کاموں کی نوعیت، تنخواہوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں، افسران کے نجی و سرکاری غیرملکی دوسروں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ افسران کے بیرون ملک علاج کے اخراجات کی تفصیلات دی جائیں، وزارت صحت کو ملنے والے غیرملکی فنڈز کی تفصیلات دی جائیں جبکہ وزارت صحت کے زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی نے پمز اسپتال کا دورہ کیا ہے، عامر کیانی نے شعبہ ایمرجنسی سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

عامر کیانی نے کہا کہ شعبہ صحت کی بہترین حکومت کی اولین ترجیح ہے، پمز اسپتال میں مہنگی ٹیسٹ مشینیں خراب پڑی ہیں، پمز کو مشینری سمیت دیگر وسائل فراہم کرنے ہیں، پمز کا سینٹرل ہیٹنگ و کولنگ سسٹم عرصے سے ناکارہ ہے۔

وفاقی وزیر قومی صحت نے کہا کہ پمز کے لیے منظور شدہ گرانٹس کا فوری اجراء کیا جائے گا، اسپتال میں زیر تکمیل منصوبوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں