جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

آئندہ چند روز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا، اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پر تمام وزرائے اعلیٰ سے مشاورت ہوچکی ہے، آئندہ چند دنوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم متحد ہوکر کرونا وائرس کا مقابلہ کررہی ہے، پاکستان میں معاملات اکثر ممالک سے بہتر ہیں، آئندہ 5 سے 7 روز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مضبوط نظام لائیں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں بندشوں کو مزید کم کرنا چاہتے ہیں، عوام کی صحت کے لیے مضبوط نظام لانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں عجیب و غریب بیانیہ شروع ہوچکا ہے، بھارت میں مسلمانوں کو کرونا کی آڑ میں نشانہ بنایا جارہا ہے، بھارت میں کرونا پھیلنے کے الزامات بھی پاکستان پر لگائے جارہے ہیں، بھارتی حکومت پہلے ملک سے کرونا کا خاتمہ کرے پھر بات کرے۔

مزید پڑھیں: کرونا سے بچنا ہے اور روزگار کو بھی بچانا ہے،اسد عمر

واضح رہے کہ دو روز قبل اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اپریل میں 25 ہزار کیسز ہونے کا خدشہ تھا،15مارچ کو پاکستان میں 473 کیسز تھے، کرونا وائرس کے باعث لوگوں کے کاروبار پر اثر پڑا، بیماری سے بچنا ہے اور روزگار کو بھی بچانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر اپنانی ہوں گی،صحت سہولیات میں اضافہ کیا جا رہا ہے،صحت سہولیات میں اتنا اضافہ کرنےمیں کامیاب نہیں ہوئےجتنی کوشش تھی، پہلے ایسی کبھی ایمرجنسی نہیں ہوئی،مربوط طریقے سے فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں