اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

وفاقی وزیر کی جانب سے پاکستانی جین زی کی مدح سرائی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (8 مئی 2026): وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے معرکہ حق میں پاکستانی جنریشن زی کی کارکردگی کو سراہا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے معرکہ حق سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے جنگ میں پاکستان کی نوجوان نسل نے ایسی ایسی میمز بنائیں کہ بھارتی میڈیا پریشان ہو گیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ دنیا بھی حیران تھی کہ دو ایٹمی ملک جنگ لڑ رہے ہیں اور پاکستان کی نوجوان نسل (جین زی) طرح طرح کی مزاحیہ میمز بنا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے اس اہم تاریخی موقع پر جین زی کی کارکردگی کو سراہا اور ساتھ ہی پاکستانی میڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی صحافیوں، ٹی وی اینکرز نے ذمہ دارانہ صحافت کا مظاہرہ کیا اور دوران جنگ بھارتی میڈیا کی طرح سنسنی خیزی سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کے دوران اور بعد میں سوشل میڈیا پر میمز کی ایسی بارش ہوئی کہ پوری دنیا میں بھارتی فوج اور انڈین میڈیا کا مذاق بنایا گیا۔

میمز بنانے والوں نے بھارتی میڈیا کی سنسنی خیزی اور جھوٹی خبروں کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے صورتحال کو ایسے پر مزاح انداز میں پیش کرتے ہوئے ایسی تخلیقی تصاویر، ویڈیوز اور جملے بنائے کہ کئی دن تک ٹرینڈز صرف ان ہی میمز کے گرد گھومتے رہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں