تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

’’آؤ دو استعفے، اس بار تمہارا واسطہ عمران خان سے پڑا ہے‘‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آؤ دو استعفے، اس بار تمہارا واسطہ عمران خان سے پڑا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی چار استعفوں پر ہی ہوا نکل گئی ہے منتیں کررہے ہیں قبول نہ کرو۔

وفاقی وزیر نے لکھا کہ بھگوڑے نواز شریف کی بیٹی مریم کہتی تھیں 400 استعفے منہ پر ماریں گے، ان کو انشا اللہ ناک رگڑ کر حساب دینا پڑے گا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ان کی وزیراعظم ہاؤس کی خواہش حسرت ہی رہے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے 12سے 15 لوگ ہیں جو استعفے دیں گے باقی نہیں دیں گے جب کہ پیپلزپارٹی نے توابھی تک استعفوں پرمشاورت ہی نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کی نشستیں ہی اتنی نہیں کہ کوئی فرق پڑے، پیپلزپارٹی ن لیگ کیساتھ اتحادکرہی نہیں سکتی، ن لیگ نےبی بی شہیدکیساتھ کیاکچھ نہیں کیا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بیانیےکو مریم نواز کےعلاوہ کسی نےنہیں اپنایا ن لیگ دوتین لوگ ہیں جونوازشریف کابیانیہ لےکرچل رہے، جلسوں سےحکومت کوکوئی فرق نہیں پڑتا، ن لیگ سےزیادہ لوگ توہم بھی نکال سکتےہیں۔

Comments

- Advertisement -