The news is by your side.

Advertisement

اپوزیشن رونا دھونا بند کرے اور پاکستان کے لیے متحد ہو، فواد چوہدری

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی کامیاب کرانے کے لیے تعاون پر تیار ہیں، اپوزیشن رونا دھونا بند کرے اور پاکستان کے لیے متحد ہو جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی کے لیے حکومت نے بریانی کا آرڈر دے دیا ہے، اے پی سی کے لیے اپوزیشن کو کنٹینر، کھانا اور جگہ دینے کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم نے نے اپنے کل کے خطاب میں اپوزیشن کو کھلی آفر دی۔

این آر او کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ پوچھیں این آر او کون کون نہیں مانگ رہا ہے، پیسے لیں گے نہ چھوڑیں گے وزیراعظم نے واضح کردیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ میاں صاحب آج کل اپنے اکاؤنٹنٹ کے ساتھ مصروف ہوں گے، حساب کتاب لگا رہے ہوں گے کہ کتنا پیسا پاکستان کو دینا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان چاہتے ہیں مسلمان ممالک میں تنازعات میں کمی ہو: فواد چوہدری

واضح رہے کہ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں نواز شریف کی اب کوئی اہمیت نہیں ہے جبکہ مسلم ممالک کے درمیان جو بھی تنازعات ہیں وہ بھی ختم ہونے چاہئیں وزیراعظم یہی چاہتے ہیں۔

خیال ہے کہ گذشتہ روز فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے لیے ایک بے مثال رہنما ہیں، عالم اسلام میں عمران خان کا تعارف نڈر، بے باک رہنما کے طور پر ہوا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں