جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

تمام جعلی اکاؤنٹس کا سراغ بلاول اور زرداری ہاؤس سے نکلتا ہے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام جعلی اکاؤنٹس کا سراغ بلاول اور زررداری ہاؤس سے نکلتا ہے، عوام کو پتا ہے پیپلزپارٹی کے لوگ اربوں کی کرپشن میں ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی ضمانت منسوخی کا تعلق حکومت سے نہیں ہے، مقدمات 2015 میں ن لیگ کی حکومت میں قائم کیے گئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر داخلہ نے 2016 میں جعلی اکاؤنٹس سے متعلق بیان دیا، چوہدری نثار نے کہا تھا جعلی اکاؤنٹس کا تعلق بلاول ہاؤس سے ہے، عدالت نے نوٹس لے کر ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا تھا، ایف آئی اے نے رپورٹ میں 16 ریفرنسز کی سفارش کی تھی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: قوم نوافل ادا کرے کہ بڑے مگرمچھ گرفتار ہو رہے ہیں: شوکت یوسفزئی

وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے بینکنگ کورٹ پھر نیب اور اب ہائیکورٹ تک مقدمہ سنا گیا، یہ تقریباً 6 ہزار کروڑ روپے کا معاملہ ہے، 5 ہزار کے قریب اکاؤنٹس کی چھان بین ہوئی، 31 جعلی نکلے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ کی وجہ احتساب کو منطقی انجام تک پہنچانا تھا، کیسز کو منطقی انجام تک پہنچا کر پیسے برآمد کرنا چاہتے ہیں، اپوزیشن کے پاس احتجاج کے لیے کوئی بیانیہ نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عوام آصف علی زرداری اور نوازشریف کی کرپشن بچانے کے لیے کیوں نکلیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں