وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تمام عمل آئین کے مطابق ہوگا کسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف مڈل کلاس پارٹی ہے تمام عمل آئین کے مطابق ہوگا۔
فواد چوہدری نے مزید لکھا ہے کہ ایک مہذب قوم کا احتجاج بھی مہذب ہوگا اور کسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔
وزیر اطلاعات نے یہ بھی لکھا کہ مخالف میڈیا ہاؤسز کی کمپین کہ کارکن خون ریزی کرینگے حیران کن ہے اور پرتشدد احتجاج کی یہ خبر بھی درجنوں خبروں کی طرح فیک نیوز ہے۔
تحریک انصاف مڈل کلاس کی پارٹی ہے، مخالف میڈیا ہاؤسز کی کمپین کے تحریک انصاف کے کارکن خون ریزی کریں گے حیران کن ہے، تمام عمل آئین کے مطابق ہو گا کسی تشدد کی کوئ گنجائش نہیں ، ایک مہذب قوم کا احتجاج مہذب ہو گا پر تشدد احتجاج کی خبر بھی درجنوں خبروں کی طرح فیک نیوز ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 2, 2022
اس سے کچھ دیر قبل انہوں نے ایک اور ٹوئٹ پیغام میں کہا تھا کہ ہمارے ہاں یہ کہنے کا رواج ہے کہ پاکستان میں میڈیا آزاد نہیں ہے۔
اپنے اس ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے مزید لکھا تھا کہ یہاں ہتک عزت کا قانون موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے ہر کوئی جو مرضی بات کرنا چاہے کرلیتا ہے۔
ہمارے یہاں رواج ہے یہ کہنے کا کہ پاکستان میں میڈیا آزاد نہیں۔ یہاں ہتک عزت کا قانون موجود نہیں جس وجہ سے ہر کوئی جو مرضی بات کرنا چاہے کر لیتا ہے۔ ہمارے ہاں ٹی وی چینلز کو پاکستان میں ایک روپے کا جرمانہ نہیں ہوا لیکن برطانیہ میں انہیں لاکھوں ڈالر جرمانے ہو چکے ہیں۔@fawadchaudhry pic.twitter.com/rkZjP2Hypv
— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) April 2, 2022
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہمارے ہاں ٹی وی چینلز کو پاکستان میں ایک روپے کا جرمانہ نہیں ہوا لیکن برطانیہ میں انہیں لاکھوں ڈالر جرمانے ہوچکے ہیں۔