اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

وفاقی وزیر محسن نقوی کا تنخواہ نہ لینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اور انسداد منشیات محسن نقوی نے عہدوں کی تنخواہ نہ لینے کا اعلان کر دیا۔

محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر داخلہ اور انسداد منشیات کی حیثیت سے قوم کی خدمت کا اعزاز حاصل ہوا ہے، اس مدت کے دوران اپنی تنخواہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ہر ممکن طریقے سے قوم کی حمایت اور خدمت کیلیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے پیش نظر تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایوانِ صدر کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیصلہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے پیش نظر کیا، ان کے فیصلے کا مقصد دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں