The news is by your side.

سیہون شریف حادثہ کس کی غفلت سے پیش آیا؟ 24گھنٹے میں انکوائری رپورٹ طلب

اسلام آباد : وفاقی وزیرمواصلات مولانااسعدمحمود نے 24گھنٹے میں سیہون شریف حادثے کی انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمواصلات مولانا اسعدمحمود نے سیہون شریف حادثے کا نوٹس لے لیا۔

اسعد محمود نے روس سے رات گئے وفاقی سیکرٹری مواصلات کیپٹن(ر)خرم آغا سے رابطہ کرکے 24 گھنٹے میں واقعے کی انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حادثہ کس کی غفلت سے پیش آیا؟ انکوائری مکمل کرکے آگاہ کریں، غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

یاد رہے سیہون شریف کے قریب زائرین سے بھری وین کو خوفناک حادثہ پیش آیا تھا ، جس میں بیس مسافرجاں بحق اور تیرہ زخمی ہوگئے تھے ، مرنے والوں میں دس سے زائد بچے شامل ہیں۔

ٹول پلازہ کے قریب انڈس ہائی وے پر وین سیلابی ریلے کے اخراج کے لیے لگائے گئے کٹ سے گہرے پانی میں جاگری تھی۔

ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ ڈاکٹرمعین صدیقی نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع پر اسپتال میں ایمرجنسی لگادی، اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں