پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

اگلے 2 روز میں پٹرول کی قیمت کتنی کم ہو رہی ہے؟ وفاقی وزیر نے بڑی خوشخبری سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (9 اگست 2026): اگلے دو روز میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہو رہی ہے اس حوالے سے وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے خوشخبری سنا دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک میں لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں کا چیلنج آج بھی سامنے کھڑا ہے۔ وزیراعظم نے عوام کو تکلیف سے نجات دینے کی کوشش کی اور، آئی ایم ایف پروگرام میں جکڑے ہونے کے باوجود جو ممکن ہوا ریلیف دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم 90 فیصد توانائی امپورٹ کرتے ہیں۔ خطے میں جنگ سے مشکلات آئیں اور، وقتی طور پر تکلیف ہوئی۔ تاہم حکومت نے آسمان کو چھوتی تیل کی قیمتوں کو روکنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

وزیر پٹرولیم نے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ دو روز میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں استحکام رہا تو پاکستان میں بھی عوام کو اچھی خبر ملے گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیرستان اور بلوچستان میں گیس کے ذخائر موجود ہیں۔

علی پرویز ملک نے یہ بھی کہا کہ ہم سب کو مکہ دفاعی مشترکہ معاہدے پرفخر ہے۔ پاکستان خطے میں نیٹ سیکیورٹی پروائیڈر بن کر ابھرا ہے، اگلی منزل معاشی میدان میں کامیابیاں حاصل کرنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں