جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

مہنگائی کا طوفان : وفاقی وزیر رانا تنویر کی قوم کو صبر کی تلقین

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وفاقی وزیرصنعت وپیداوار رانا تنویر نے قوم کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال مہنگائی کوسنگل ڈیجیٹ پر لے آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے شادمان یوٹیلیٹی اسٹورکےدورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کا دعویٰ نہیں کرتے لیکن قوم تھوڑا صبر کریں معاملات بہتر ہوتے نظر آئیں گے۔

رانا تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت مہنگائی کی لہر چل رہی ہے، رمضان المبارک میں ساڈھے پانچ ارب کو ساڑھے بارہ ارب کا پیکج کر دیا ہے، آٹا آدھائی قیمت پریوٹیلیٹی اسٹورپر دیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے کہا کہ ساڑھے بارہ ارب کے پیکج میں انیس چیزیں ہے ، تین کروڈ چھیانوے لاکھ لوگ اس پیکج سے مستفید ہورہے ہیں، قیمتوں کی چیک اورسپلائی کا تسلسل رکھنے کے لیے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے لئے ان اسٹورز پر دس سے بیس فیصد کم چیزیں مل رہی ہیں، رمضان المبارک کے بعد کوشش کریں گے اس میں مزید ریلیف فراہم کیا جائے ۔

رانا تنویر نے کہا کہ آئندہ سال مہنگائی کو سنگل ڈیجیٹ پر لے آئیں گے دو ہزار پچیس کے آخری میں مہنگائی کی شرح کو چالیس سے دس سے نیچے لائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں