کراچی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے 23 مارچ سے دو نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا، دونوںٹرینیں جدید سہولتوں سے آراستہ ہوں گی.
شیخ رشید نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ سرسید ایکسپریس اور جناح ایکسپریس 23 مارچ سے چلیں گی، کراچی کے اسٹیشنوں کے لیے 7 کروڑ خرچ کیے جائیں گے، حیدرآباد کے لیے 6 کروڑ، روہڑی کے لیے 8 کروڑ خرچ ہوں گے.
وزیر ریلوے نے کہا کہ شہبازشریف جیل میں کب تھے، وہ توآزاد گھوم رہے تھے، جب یہ اقتدار میں ہوتے ہیں، تب بیمارنہیں ہوتے، شہباز شریف اورنواز شریف کو 20سال پہلے بھی ایسی بیماریاں تھیں.
ان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق نے وزیراعظم کی جانب سے مجھے پی اے سی ممبر بنایا ہے.
یہ بھی پڑھیں: شہباز اینڈ کمپنی نے ملک کو لوٹا، انھیں سڑکوں پر گھسیٹیں گے: شیخ رشید
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے اور میری ٹائم منسٹری میں جوائنٹ وینچرہوا، میری ٹائم افیئر اسٹیشنوں کی تزئین و آرائش پرپیسے خرچ کرے گی، کے پی ٹی سے بھی ہماری بات چل رہی ہے.
یاد رہے کہ 13 فروری 2019 کو شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ شہباز اینڈ کمپنی نے ملک لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،کرپٹ لوگوں نے ملک کو ترقی نہیں کرنے دی