The news is by your side.

Advertisement

’’کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو اور ووٹر کو کورونا میں دھکا دو‘‘

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو اور ووٹر کو کورونا میں دھکا دو۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے ملتان اور پشاور جلسے واجبی قسم کے تھے، عمران خان وقت پورا کریں گے جلسوں سے کہیں نہیں جائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ آپ ستم کرو گے تو ستم کریں گے وفا کرو گے تو وفا کریں گے، جس قسم کی حکمت عملی بناؤ گے حکومت بھی ویسے ہی پیش آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف بیانیے سے ان کی سیاست ختم ہونے جارہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، کورونا کے باعث جہاز اور ریل دونوں کے پسنجر کم ہوگئے۔

اسحاق ڈار کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ اسحاق ڈار بدنام ہوگیا ہے، سیاست دان مذاکرات کے دروازے کیسے بند کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ کرپشن کے سوا سب پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، مذاکرات کے بجائے جوڈ و کراٹے سے فیصلہ کہیں بھی جاسکتا ہے، 20 فروری کویہاں بتاؤں گا کہ عمران خان کہیں نہیں جارہے، عالمی طور مارشل لا کا ماحول نہیں ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں