ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

’’پی ڈی ایم والے این آراو کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم والے این آر او کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرے کی کوشش ناکام ہوئی، پی ڈی ایم کو مسترد کرنے پر جڑواں شہروں کے عوام کا مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کا فیصلہ حقائق پر مبنی ہے، آج کابینہ میں براڈ شیٹ کی انکوائری کی سفارشات پر کمیٹی بنائی گئی، اس کمیٹی میں سابق جج، سینئر ایف آئی اے افسر شامل ہوگا، کیس کے کردار میں کون کون تھے یہ جانچنا کمیٹی کا بنیادی کام ہوگا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: مولانافضل الرحمان کسی حکیم سے ذہنی دباؤ کی دوا لیں، فواد چوہدری

شبلی فراز نے کہا کہ دو بڑی جماعتوں کی قیادت نے ملک کو لوٹا اور جائیدادیں بنائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان انتہائی اذیت کا شکار ہیں یہ کسی حکیم سے ذہنی دباؤ کی دوا لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی نےکرپشن کوآرٹ کی شکل دی ہے یہ بات تو ماننا پڑے گی شریف فیملی میں اعتماد کی کمی نہیں، مفروری 2001 میں نوازشریف کا مشرف کے ساتھ این آر او ہوا، نوازشریف اور ان کی فیملی این آر او لے کر خوشی خوشی چلی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں