وفاقی وزیر کی مریم نواز پر لفظی گولہ باری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مریم نواز میڈیا پر الزام تراشیاں کررہی ہیں، ان کو وہی میڈیا اچھا لگتا ہے جو ان کے گیت گائے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شبلی فراز نے ٹوئٹ کیا کہ مریم کے الزامات سے ان کے اظہار رائے آزادی کے دعوے جھوٹے نکلے، ان کو وہی میڈیا اچھا لگتا ہے جو ان کےاگیت گائے۔
مریم نوازکی میڈیا پر الزام تراشیاں اور دھمکیاں ان کے اظہار رائے کی آزادی کے دعوؤں کے جھوٹ اور بہروپ ہونے کا ثبوت ہے۔ ان کو وہی میڈیااچھا لگتا ہے جو ان کے گیت گائے‘انکے دور حکومت میں قوم ایک اخبار کا چند صفوں پر آنا ابھی تک نہیں بھولی۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) December 15, 2020
انہوں نے لکھا کہ ان کے دور میں قوم ایک اخبار کا چند صفوں پر آنا ابھی تک نہیں بھولی۔
وزیر کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت آزادی اظہار کے بنیادی، جمہوری حق پریقین رکھتی ہے، ہم میڈیا کے ساتھ کھڑےہیں اور آزادی صحافت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
مینارپاکستان جلسہ، پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت کیخلاف مقدمہ درج
دوسری جانب لاہور میں پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ تھانہ لاری اڈہ میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں مریم نواز، خواجہ سعدرفیق، احسن اقبال، شاہدخاقان، راناثنااللہ اور مریم اورنگزیب سمیت متعدد رہنما کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ کارسرکار میں مداخلت سمیت15دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق شرکا نے قومی ورثہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔