تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

وفاقی وزراء کا متحدہ اپوزیشن کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل

اسلام آباد : وفاقی وزراء شبلی فراز اور مراد سعید نے اپوزیشن کے جواب میں کہا کہ ملک میں آج جو حالات ہیں ان کی ذمہ دار مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی ہی ہے، پیپلزپارٹی نےسندھ میں عوام کوراشن کےبجائےبھاشن دیا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف و وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز ، وزیر مواصلات مرادسعید اور حماد اظہر نے اپوزیشن کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ملک کے عوام کے ساتھ سنجیدہ نہیں ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ملک و قوم کے ساتھ سنجیدہ نہیں ہے، ملک میں آج جو حالات ہیں ان کی ذمہ دار مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو لوٹ کر بیرون ملک اربوں کی جائیدادیں بنائیں، بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں بناکر پاکستان میں غریب عوام کرونا روتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک مشکلات سے دوچار ہے اور اپوزیشن رقص کررہی ہے، مسلم لیگ نواز اور پیپلزپارٹی کو عوام سے کوئی دلچسپی نہیں۔

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن معروضی حالات کے باوجود لوگوں کو اکسا رہی ہے، نواز، شہباز، مریم نواز اور شاہد خاقان گروپ ہمیں طعنہ دے رہے ہیں۔

اپوزیشن کے جواب میں حماد اظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگایا بلکہ ریلیف دیا، ملک میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ روایت بن چکی ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ سمجھ سے باہر ہے اپوزیشن بجٹ کیوں مسترد کررہی ہے، اپوزیشن کو صرف سرمائے کی فکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں اتنی تیزی سے ملک میں تیل کی قیمت نیچے نہیں گئی لیکن اپوزیشن اپنی عادت اور مفادات سے مجبور ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپوزیشن کے بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں عوام کو راشن کے بجائے بھاشن دیا، ن لیگ اورپیپلزپارٹی نےپاکستان پر35سال حکومت کی۔

انہوں نے سوال کیا کہ سندھ کے صحت اور تعلیم کا بجٹ کہاں لگ رہا تھا؟

مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم بہت پہلے کہہ چکے ہیں یہ صرف نوراکشتی کھیلتے ہیں اندر سے ایک ہیں، پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ عمران خان نے کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج عمران خان نے دیا اور کرونا کے دوران نے عمران خان نے 1200 ارب کا ریلیف پیکج دیا۔

وفاقی وزیر مواصلات نے بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ توقع تھی فرزند زرداری بتائیں گے کہ کورونا کے دوران انہوں نے سندھ میں کیاکیا؟ ہم سمجھتے تھے فرزند زرداری ڈیٹا فراہم کریں گے سندھ میہں بھاشن کے بجائے راشن کسے دیا۔

دنیا کہہ رہی ہے ہمیں اسمارٹ لاک ڈاون کرنا چاہیے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے تین ماہ پہلے اسمارٹ لاک ڈاون کا کہا۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف وزیر خارجہ اور وزیر دفاع ہوتے ہوئے اقامہ رکھتے تھے، ن لیگ کے دور کا وزیرخزانہ اشتہاری ہے، شہبازشریف کا بیٹا ٹی ٹی اسپیلشسٹ اور داماد اشتہاری ہے۔

مراد سعید نے خواجہ پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف نے امریکا جاکر کہا پاکستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

واضح رہے کچھ دیر قبل  اپوزیش جماعتوں نے وفاقی بجٹ مسترد کرنے کا اعلان کیا تھا، بلاول بھٹو کا کہا تھا کہ وفاقی بجٹ کےخلاف پوری قوم متحدہوگئی ہے جب کہ خواجہ آصف نے کہا کہ مشکل حالات میں عوام کوریلیف دینے کےبجائےان پرمزیدبوجھ ڈال دیاگیا۔

Comments

- Advertisement -