منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا جنرل ریکروٹمنٹ کے امیدواروں کے لیے اہم نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

فیڈل پبلک سروس کمیشن نے جنرل ریکروٹمنٹ امیدواروں سے روابط کے طریقہ کار میں اصلاحات کردی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے جنرل ریکروٹمنٹ امیدواروں کے لیے پبلک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں کو اطلاعات بذریعہ ویب نوٹس، ای میل اور ایس ایم ایس دی جائیں گی۔

دستاویزات کی جانچ پڑتال، انٹرویو اطلاع بھی ویب نوٹس، ای میل اور ایس ایم ایس سے دی جائے گی۔

درخواست مسترد ہونے کی وجہ، نمائندگی یا ریویو پٹیشن مسترد ہونے کی اطلاع بھی بذریعہ ویب نوٹس، ای میل، اور ایس ایم ایس سے ملے گی۔

یہ پڑھیں: سی ایس ایس 2026 کی امتحانی شیٹس سے متعلق اہم وضاحت

حتمی انتخاب سے متعلق اطلاع بھی اسی طرح سے دی جائے گی جبکہ تقرری کے لیے سفارش کیے گئے امیدواروں کو بذریعہ ڈاک بھی اطلاع دی جائے گی۔

اہم ترین

مزید خبریں