تازہ ترین

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

‘سودی نظام کیخلاف فیصلے پر اپیل آئی تو اعلانِ جہاد کریں گے’

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاقی شرعی عدالتی فیصلے کے سود سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل کی گئی تو اعلانِ جہاد کریں گے۔

سودی نظام معیشت کے خلاف اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ قائداعظم کے بعد ایسے لوگ مسلط ہوئے جو سود خور تھے اسلامی نظام اور سود ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کا بجٹ بھی سود فری ہونا چاہیے سودی نظام میں ترقی ہوتی تو ہم اب تک کر چکے ہوتے سودی نظام کی وجہ سے پاکستان پر 53 ہزار ارب کا قرضہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی بانڈز کا اجرا، عشر اور زکوة کا نظام اپنایا جائے سودی نظام نہیں چل سکتا اگر وفاقی شرعی عدالتی فیصلے کے سود سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل کی گئی تو اعلانِ جہاد کریں گے۔

Comments