جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

ستمبر 1965 کے تاریخ ساز معرکے میں سرخرو ہونے والے غازیوں کا اپنے احساسات کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ستمبر 1965 کے تاریخ سازمعرکے میں سرخرو ہونے والے غازیوں نے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمارےجوانوں نےوہ کردکھایاجس کی مثال نہیں ملتی۔

تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر 1965 کےتاریخ سازمعرکےمیں سرخرو ہونے والے غازیوں نے اپنے احساسات کا اظہار کیا۔

صوبیدار(ر)میجرعلی شان نے بتایا کہ جب پتہ چلا بھارت نے اپنی فوج لاہور،سیالکوٹ بارڈرپربھیجی ہے،ہم نےبھی رائےونڈکی جانب واپسی اختیار کی۔

نائب رسالدار(ر)غیاث محمد کا کہنا تھا کہ جب ہمیں پتاچلاکہ بارڈرپردشمن گڑبڑکررہا ہے توہم نےبھی اپنی تیاری پکڑلی، چھمب جوڑیاں کےمقام پردشمن کا بھرپور مقابلہ کیا اور پاکستان کاجھنڈالہرایا، اس وقت صرف پاکستان آرمی نہیں بلکہ بچہ بچہ جوش میں تھا۔

نائب صوبیدار(ر)عبدالحفیظ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کےمقام پرہمیں حکم ملا کہ فوراً حفاظتی اقدامات کے لئے تیار ہوجاؤ، اس وقت ہرپاکستانی میں نہایت جوش اورجذبہ تھا جس کی وجہ سے ہم نےجنگ جیتی، پوری قوم اس وقت بھی اپنی فوج کےساتھ کھڑی ہے۔

سپاہی(ر)عبدالوحید نے بھی کہا کہ ہمارےجوانوں نےوہ کردکھایاجس کی مثال نہیں ملتی،ٹینکوں کےآگےلیٹ گئے، پاک فوج نےدشمن کےتمام ٹینک تباہ کردئیے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں